پاکستان
12 مارچ ، 2012

بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، مری میں برفباری

بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، مری میں برفباری

اسلام آباد … ملک کے بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ دیر، دروش، پاراچنار، خضدار سمیت بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جاری ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہے۔ آج رات اور کل ان علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف مری میں ایک بار پھرہلکی برف باری شروع ہو چکی ہے اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔ مری سمیت بالائی علاقے ایک بار پھر سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

مزید خبریں :