13 مارچ ، 2012
لاہور… لاہو ر میں یو آئی ٹی میں ہاسٹل کی دیوار گرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔حادثے پر ساتھی طالب علموں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔طلبہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہکئی بار انتظامیہ کو دیوارکی خستہ حالی کے متعلق بتایا،دیوار کی مرمت کا انتظام پہلے نہیں کیا گیا۔طلبہ نے دعویٰ کیا کہ وائس چانسلر نے واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔وائس چانسلر نے صرف یہ کہہ دیا کہ دیوار بنوادیں گے۔ہاسٹل کی عمارت 1921 کی بنی ہوئی ہے۔