پاکستان
19 جنوری ، 2012

وزیراعظم گیلانی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے

وزیراعظم گیلانی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے

اسلام آباد … سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ آج جمعرات کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرے گا‘وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اظہار وجوہ کے نوٹس پر عدالت میں پیش ہوں گے‘ ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی عدالت جائیں گے، سپریم کورٹ انتظامیہ نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے ساتھ آنے والوں کی فہرست بھی وزیر اعظم سے طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں‘سماعت کے موقع پر صرف پاس رکھنے والے افراد کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی،وفاقی پولیس نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمی میں خصوصی پاسز کے ذریعے ہی داخل ہوا جاسکے گا۔

مزید خبریں :