پاکستان
08 جولائی ، 2013

ملک بھر بجلی کا شارٹ فال 5ہزار800 میگاواٹ ہوگیا

ملک بھر بجلی کا شارٹ فال 5ہزار800 میگاواٹ ہوگیا

اسلام آباد… ملک بھر بجلی کا شارٹ فال 5ہزار800 میگاواٹ ہوگیا ، متعدد علاقوں میں گرڈ اسٹیشن کئی گھنٹے بند رہنے لگے ، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیر کو پیپکو ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار800 میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 12ہزار میگا واٹ جبکہ بجلی کی طلب 17 ہزار 800میگاواٹ ہے ۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 20گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ متعدد علاقوں میں گرڈ اسٹیشن گھنٹوں کے حساب سے بند رہنے لگے ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہروں میں پانی کی قلت سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مزید خبریں :