13 مارچ ، 2012
اسلام آباد… آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کا نام ، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے زیر تحویل قیدیوں کی ہلاکت کے مقدمہ کے درخواست گزار وکیل طارق اسد نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف متفرق درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہاگیاہے کہ وہ قیدی ہلاکت کیس کے ساتھ 3 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کے معاملے میں بھی ذمہ دار ہیں، درخواست میں عدالت سے انکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ۔