13 مارچ ، 2012
ڈھاکا… بنگلہ دیش میں دریائے میگنا میں دومسافر کشتیوں کے ٹکرانے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے، 35 کو بچا لیا گیا جبکہ 150 افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس چیف شاہد الاسلام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے جنوبی علاقے میں دریائے میگنا کے وسط میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافرکشتی دوسری مسافر کشتی سے ٹکراگئی۔ حادثہ میں ڈبل ڈیکر کشتی ڈوب گئی ،جس میں 2 سوکے قریب افراد سوار تھے، 35 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔