13 مارچ ، 2012
اسلام آباد… بھارت سے ہندوٴں کے روحانی پیشوا ، گرو روی شنکر ، امن کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں روی شنکر نے کہاکہ وہ بھارتی عوام کا پاکستانیوں کیلئے محبت کا پیغام لائے ہیں، انہوں نے کہاکہ امن اور شانتی دل میں ہو تو باہر بھی امن ہوگا، پاک بھارت مسائل کے حوالے سے سوال پر ان کا کہناتھا کہ جنوبی ایشیاء میں اتنا پانی ہے کہ دونوں ملک صحیح منصوبہ بندی کریں تو کبھی بھی پانی کی کمی نہ ہو۔