پاکستان
13 مارچ ، 2012

لاہور: یو ای ٹی کے خستہ حال ہاسٹلز خالی کرانے کا فیصلہ

لاہور: یو ای ٹی کے خستہ حال ہاسٹلز خالی کرانے کا فیصلہ

لاہور… یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دیوارگرنے سے طالبعلم کی ہلاکت کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے خستہ حال ہاسٹلز خالی کرانیکافیصلہ کرلیا۔حادثہ کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی۔طالبعلم کی ہلاکت کی انکوائری کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے عمارتوں کے سروے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ریٹارڈ اکرم خان نے ابتدائی رپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کردی ہے۔ترجمان یوای ٹی تنویر قاسم کے مطابق1921 میں تعمیر ہونیوالے دوہاسٹلز خالی کرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ مخدوش ہاسٹلز میں رہائش پذیر کالاکاشاہ کاکو کیمپس کے طلبا کو ’کے ایس کے‘ کیمپس بھجوانے کافیصلہ کیاگیاہے۔دیوار گرنے سے جاں بحق ہونیولاے طالب علم کی غائبانہ نماز جنازہ آج بعدازنمازظہر کے بعد یونیورسٹی میں اداکی جائیگی۔

مزید خبریں :