13 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک کے معروف ادیب اور شاعر ضیاء جالندھری اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں ۔ ضیاء جالندھری گزشتہ چند برسوں سے بیمار تھے جن کا آج صبح انکا انتقال ہوگیا۔ ضیاء جالندھری نے آل انڈیا ریڈیو سے 1948ء میں اپنی ادبی زندگی کا آغاز کیا،انہوں نے سی ایس ایس کرکے سرکاری ملازمت بھی اختیار کی تھی، ضاء جالندھری جنرل ضیاء کے دور میں سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی بھی رہے اور انہوں نے ادب اور شاعری کی کئی مشہور کتابیں بھی تحریر کیں ، انکی نماز جنازہ آج شام چار بجے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔