پاکستان
09 جولائی ، 2013

احتساب عدالت نے توقیر صادق کا چودہ روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

احتساب عدالت نے توقیر صادق کا چودہ روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

اسلام آباد…احتساب عدالت نے توقیر صادق کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے،عدالت نے توقیر صادق کی جانب سے تشدد کے الزام پر ان کا طبی معائنہ کرانے کابھی حکم دیا۔اس سے قبل سابق چیئر مین اوگراتوقیر صادق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،اور عدالت سے توقیر صادق کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی ۔ توقیر صادق نے احتساب عدالت میں بیان دیا کہ نیب حکام مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے،جس پر احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے جسمانی ریمانڈ دینے کے ساتھ توقیر صادق کے طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا ۔

مزید خبریں :