پاکستان
10 جولائی ، 2013

اوگرا عمل درآمد کیس ، توقیر صادق کی واپسی کے اخراجات کی تفصیل طلب

اوگرا عمل درآمد کیس ، توقیر صادق کی واپسی کے اخراجات کی تفصیل طلب

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو وطن واپس لانے کیلئے کئے جانے والے اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہیں۔اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے اخراجات کی تفصیل طلب کرتے ہو ئے کہا توقیرصادق کوواپس لانیوالے اخراجات کاتخمینہ پیش کیاجائے،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ قانونی طورپریہ اخراجات کس سے وصول کیے جانے چاہئیں؟عدالت یہ بھی وضاحت طلب کی جبتوقیر صادق کا نام ای سی ایل میں تھا تو بیرون ملک جانے میں کس نے معاونت کی ۔جبکہ بیرون ملک وکیل کرنے کے اخراجات کا بھی تخمینہ بھی عدالت میں پیش کیاجائے۔اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی

مزید خبریں :