10 جولائی ، 2013
کراچی … کراچی میں گرومندر کے قریب خود کش دھماکے میں صدر آصف زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا گرومندر میں بنوری ٹاوٴن مسجد کے قریب پھلوں کے پتھارے کے سامنے کھڑی ڈبل کیبن گاڑی کے ساتھ ہوا جس میں صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ سمیت 6 افراد سوار تھے جبکہ ان کی گاڑی کے پیچھے پولیس موبائل میں بھی پولیس اہلکار موجود تھے۔ دھماکے میں بلال شیخسمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے انسانی اعضا ملے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حملہ خودکش تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی جگہ سے بیرنگ بالز بھی ملی ہیں۔