پاکستان
13 مارچ ، 2012

اعلیٰ پولیس افسران رخصت پر، حیدرآباد جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر

اعلیٰ پولیس افسران رخصت پر، حیدرآباد جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر

حیدرآباد … حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج بھی لطیف آباد کے ایک گھر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آگئی، اور سندھ کے وزیرداخلہ منظوروسان کہتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں،حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب خواتین نے دن میں بھی اکیلے بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے، شہریوں کی شکایت ہے کہ پولیس یا تو سوئی ہوئی ہے،،یا پھر اسے بڑے لوگوں کی سیکیورٹی سے ہی فرصت نہیں ملتی۔۔ لیکن وزیرداخلہ سندھ وسان کہتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائمز میں تھوڑا اضافہ ہوا جس کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حیدرآباد شہر میں گزشتہ روز دن دہاڑے سول لائن کے علاقے ٹنڈوجہانیاں روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکووٴں نے چلتی رکشہ کو گن پوائنٹ پر روکا اور اس میں سوار خاتون سے 8 سونے کی چوڑیاں، کانوں میں پہنے ہوئے سونے کے ٹاپس اور پرس میں رکھے 15 ہزار روپے لوٹ لیے،مسلح ڈاکووٴں نے جاتے جاتے خاتون کو پستول کے بٹ مارکر زخمی بھی کرگئے، آج لطیف آباد کی سادات کالونی میں ایک گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور بھاری مالیت کے طلاعی زیورات سمیت گھر میں موجود دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،لیکن ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی کے بارے میں سندھ کے وزیرداخلہ منظوروسان کہتے ہیں کہ وہ ٹریننگ پر ہیں جبکہ ایس ایس پی حیدراباد اسد شاہ اپنی شادی کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں جو جلد اپنیذمہ داریاں سنبھالیں گے

مزید خبریں :