پاکستان
13 مارچ ، 2012

پشاور : حیات آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی پرپی ڈی اے کو شو کاز نوٹس

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے رہائشی بستی حیات آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے پرپی ڈی اے کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمدخان اور جسٹس میاں فصیح الملک پر مشتمل بنچ نے صاحبزادہ رفیع کی درخواست کی سماعت کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ڈی اے نے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرکے رہائشی پلاٹوں کے ساتھ ملحقہ خالی زمین کو دوسرے لوگوں کو الاٹ کیا ہے جبکہ پلان کے مطابق اضافی زمین کو خالی چھوڑ دینا تھا۔ عدالت نے ڈی جی کو آئندہ پیشی پرطلب کرکے تحریری جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ڈی جی جواب طلبی کی کہ کس قانون کے تحت حیات آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی گئی۔ کس طرح اضافی زمین کو دوسرے لوگوں کو الاٹ کیا گیا۔

مزید خبریں :