13 مارچ ، 2012
تہران… ایران نے کہا ہے کہ وہ شام کے عوام اور اس کی حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور شام کے مسئلے کا واحد حل اس کے عوام کی مرضی کے مطابق ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایران کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لئے نائب وزیر خارجہ حسین عامر عبدالحیان نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے پر ایران کا سیاسی فیصلہ ہے کہ وہ شام کے عوام کی خواہش کی حمایت کرتا ہے اور اسے بہترین فیصلہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عالمی اور علاقائی گروپوں کو غیرضروری محاذ آرائی سے بچنے کے لئے غلط فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔