12 جولائی ، 2013
ممبئی …بھارت کے معروف اداکار اور ماضی کے سپر ولن پران کشن سیکند جمعہ کی شام چلے بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انکی عمر 93 برس تھی اور وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔انھوں نے زیادہ شہرت تو ولن کا کردار سے حاصل کی تاہم اپنے ابتدائی کیریئر میں انھوں نے ہیروکا بھی کردار ادا کیا۔ انکی مشہور فلموں میں زنجیر ، ڈان ،امر اکبر انتھونی تھی ،بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے 350سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔انھیں اسی سال دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا، وہ 1940سے 2007تک فلمی دنیا میں سرگرم رہے۔انھوں نے چالیس کے عشرے میں نورجہاں کے ساتھ بھی ایک فلم میں کام کیا تھا ، جبکہ فلم خاندان سے انکے کیئریئر کا آغاز ہوا۔