پاکستان
13 مارچ ، 2012

جنوبی وزیرستان دو ڈرون حملے:ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی

جنوبی وزیرستان دو ڈرون حملے:ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی

میرانشاہ…جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے دو حملوں میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔دونوں حملے گاڑیوں پر کیے گئے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے۔جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ ہو جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 چار شدید زخمی ہوگئے،امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،ذرائع کے مطابق فضا ء میں اب بھی دو امریکی جاسوس طیارے موجود ہیں حملہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب برمل کے علاقے میں کیا گیا، جہاں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس سے گاڑی پر سوار 5افراد موقع پر ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے، بعد میں مزید تین زخمیوں نے دم توڑ دیا جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں مرنیوالے مقامی طالبان ہیں۔


مزید خبریں :