پاکستان
19 جنوری ، 2012

سپریم کورٹ کی عزت ہر حال میں برقرار رکھیں گے، رحمن ملک

سپریم کورٹ کی عزت ہر حال میں برقرار رکھیں گے، رحمن ملک

اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اپنی آمد پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک کو لے کر چلنا ہے، ہم وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے اور عدالت کے حکم پر حاضر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4سال میں بہت سے باتیں کلئیر ہوئیں، آئندہ بھی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو بڑھایانہیں، اس کی تعریف کرنی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فکر نہ کریں بادل چھٹ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی عزت ہر حال میں برقرار رکھیں گے۔

مزید خبریں :