پاکستان
13 جولائی ، 2013

اوکاڑہ : جائیداد کا تنازع، ماموں نے سوتیلی بھانجی کو مار ڈالا

اوکاڑہ : جائیداد کا تنازع، ماموں نے سوتیلی بھانجی کو مار ڈالا

اوکاڑہ … اوکاڑہ میں جائیداد کے تنازع پر ماموں نے سوتیلی بھانجی کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔ اوکاڑہ کے قصبے گڈرملکانہ کی رہائشی ارشاد بی بی کا سوتیلے بیٹے محمد حسن سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، آج صبح تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ محمد حسن نے ارشاد بی بی کی بیٹی اپنی سوتیلی بہن ساجدہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ساجدہ کی 3سالہ بیٹی زینب بھی ڈنڈا لگنے سے زخمی ہونے کے تھوڑی دیر بعد دم توڑ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید خبریں :