17 جولائی ، 2013
ایڈنبرگ …این جی ٹی…ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں دنیا کا قدیم ترین قمری کیلنڈر دریافت کر لیاگیا ہے۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے سائنس دانوں کی ٹیم کا اندازہ ہے کہ یہ کیلنڈرپتھر کے زمانے کے انسانوں نے بنایا تھا اور یہ 10ہزار برس پرانا ہے۔وارن فیلڈ کے علاقے میں کھدائی سے 12 گڑھے برآمد ہوئے جو چاند کی مختلف حالتوں کی عکاسی کرتے ہیں اور قمری مہینوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پتھر کے دور میں بھی انسانوں کو نہ صرف سالہا سال تک وقت کا تعین کرنے کی ضرورت تھی بلکہ ان کے پاس وہ تکنیکی مہارت بھی موجود تھی جس سے وہ قمری سال کے اندر موسمی تغیر کا حساب رکھ سکیں۔