14 مارچ ، 2012
لندن. . . . میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردارمنصوراعجاز کی بیٹی کو اغوا اور قتل کی مبینہ دھمکی موصول ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق منصور اعجاز کی بیٹی کو یہ مبینہ دھمکی منصور اعجاز کے بیٹے کے فون پر موصول ہوئی ہے۔امریکا اور کینیڈاکی پولیس نے منصوراعجاز کے بیٹے کا فون تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔