14 مارچ ، 2012
لاہور. . ..لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔پولیس کے مطابق فیصل ٹاوٴن کے علاقہ میں ڈکیت گینگ کی تلاش میں پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل کی چانج پڑتال شروع کی۔ جس پر موٹر سائیکل مالک سے تلخ کلامی پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے کے خلاف فیصل ٹاوٴن کے مکینوں نے ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے یقین دہانی پر مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔