14 مارچ ، 2012
واشنگٹن… امریکا نے سعودی عرب پرتیل کی پیداواربڑھانے کیلیے دباوٴڈالنا شروع کردیا ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے بڑھنے والے فراہمی کے خلاء کو پر کرنے کیلئے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں امریکا نے کہا کہ جولائی میں یورپین یونین کی جانب سے ایران پرپابندی کی وجہ سے تیل کی فراہمی میں کمی ہوجائے گی جسے سعودی عرب پورا کرے جس پر سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق وہ تیل کی کمی کو پورا کرنے کیلیے تیار ہے مگر وہ سیاست میں حصہ نہیں لے گا۔ یورپی یونین کی جانب سے ایرانی خام تیل پر پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔