کاروبار
14 مارچ ، 2012

ملتان ریجن میں سی این جی کی بندش کا تیسرا روز، عوام پریشان

ملتان ریجن میں سی این جی کی بندش کا تیسرا روز، عوام پریشان

ملتان… ملتان میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج تیسرے روز بھی سی این جی کی بندش کے باعث شہری مہنگا ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر میں وہاڑی، چیچہ وطنی، خانیوال، مظفر گڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان کے 2 سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج تیسرے روز بھی بند ہیں جس کے باعث سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سی این جی اسوسی ایشن اسوسی ایشن کے مطابق سی این جی اسٹیشن آج رات 10 بجے صارفین کے لئے کھولنے کی کوشیش جاری ہے اور حکومت سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں سی این ج کی بندش اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :