14 مارچ ، 2012
کراچی…راجہ کامران… حکومت کے محصولات میں کمی کی وجہ سے اخراجات پورے کرنے کیلئے قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے جولائی سے مارچ کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے 916 ارب روپے کا قرض لیا جس میں سے کمرشل بینکوں سے689 ارب روپے اور اسٹیٹ بینک سے 277 ارب روپے کا قرض لیا ہے، اعدادوشمار مزید بتاتے ہیں کہ حکومت نے مرکزی بینک سے قرض میں 57 فی صد کا اضافہ کیا ہے، بینکاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی قرضوں میں اضافہ محصولات میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔