پاکستان
25 جولائی ، 2013

سرکاری ملازمتوں کے صوبائی کوٹہ میں 20سال توسیع کافیصلہ

سرکاری ملازمتوں کے صوبائی کوٹہ میں 20سال توسیع کافیصلہ

اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے صوبائی کوٹہ میں 20سال توسیع اور ایل این جی کی درآمد کے لیے کراچی میں 3 ٹرمینلزتعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ذرائع کیمطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے صوبائی کوٹہ میں 20 سال کے لیے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں 2015 تک قیام کی توسیع کی سمری بھی منطور کر لی ہے جب کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن، وطن واپسی اور سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وزیرسرحدی امور کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،جو ایک ہفتیمیں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کابینہ نے قطر اور مشرق وسطیٰ کیدیگر ممالک سے ایل این جی درآمد کرنے کے لیے کراچی میں تین نئے ٹرمینلز تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نیاینگرواور سوئی سدرن کا ایل پی جی ٹرمینل ایل این جی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی میں ایل این جی کی ری گیسی فیکیشن کے لیے ایک ہزار ملین مکعب فٹ کا نیا ٹرمینل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے چین کے ایگزم بینک کے ساتھ معاشی راہداری میں مالی تعاون کیایم او یو کی بھی منظوری دیدی۔وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی تعاون سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔ آزاد کشمیر میں سیاسی بحران پر وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں ن لیگ پارٹی نہیں بنے گی ، دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائیگا ۔

مزید خبریں :