پاکستان
14 مارچ ، 2012

یونس حبیب کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہباز شریف

یونس حبیب کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہباز شریف

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے رقم دینے سے متعلق یونس حبیب کے الزامات کو جھوٹ کا پلندا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے پوچھنا چاہئے کہ کیا ٹی ٹی کے ذریعے بھیجی گئی رقم کا ثبوت ہے، یونس حبیب کے خلاف ہرجانے اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ یونس حبیب کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ان سے پوچھا جائے کہ کیا ٹی ٹی کے ذریعے بھیجے گئے پیسوں کا ثبوت ہے، ان کے خلاف ہرجانے اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، یونس حبیب ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یونس حبیب کے کردار اور جرائم سے سب آگاہ ہیں، نواز شریف کا نام مہران بینک اسکینڈل میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ کون ہے جو وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کو استعمال کررہا ہے، اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم این آر او پر خاموش رہین گے تو یہ ان کا خیال ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یونس حبیب گزشتہ 4 دن میں 4 بار بیان بدل چکا، ہر انٹرویو میں الگ الگ بیانات دیے، یونس حبیب نے انٹرویو میں کہا تھا شہباز شریف کو براہ راست نہیں آصف جمشید کو ٹی ٹی کی تھی، پیپلزپارٹی نے آصف جمشید کو 8 ملین ڈالر کا فراڈ کرنے کے باوجود ایم ڈی پنجاب بینک بنایا، آصف جمشید کو ایم ڈی پنجاب بینک کے عہدے سے ہٹایا تو وہ امریکا بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونس حبیب نے آج سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ جمع کرایا ہے اس میں نواز شریف کا نام نہیں۔

مزید خبریں :