پاکستان
26 جولائی ، 2013

اورنگی میں پلاٹوں پر قبضے کا کیس:پولیس حکام اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری

کرا چی…بلال احمد… سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس غلام سرور کورائی اور جانب جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے چشتی نگر میں پر پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایچ او گلستان جوہر ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ ، ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ ، سمیت ودیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور جواب طلب کر لیا ہے قبل ازیں درخواست گزار صحت خاتون نے موقف اختیار کیا کہ وہ چشتی نگر کی رہایشی ہیں جہاں ملزما ن عبدالحق سنجرانی ، عبدالوحد سنجرانی ، غلام نبی قریشی ودیگر چشتی نگر میں پلاٹوں پر غیر قانونی قبضے کر رہے ہیں اور درخواست گزار اور اس کے بھائی کے پلاٹوں پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملزما ن کو پولیس کی مکمل آشیرباد حاصل ہے اور اس غیر قانونی قبضوں میں مقامی تھانوں کی پولیس بھی ملوث ہے ، کیونکہ جب درخواست گزار مقامی تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے گئی تو پولیس نے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے لہذا ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں

مزید خبریں :