30 جولائی ، 2013
ڈیرہ اسماعیل خان…سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا تبالہ رک گیا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جنکی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ حملے میں کئی قیدی اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے میں 60 دھماکے بھی سنے گئے، حملے میں قیدیوں کے فرار اور گرفتاری کی متضاد اطلاعات ہیں، حملے کے بعد فوج نے سینٹرل جیل کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل صوبے کی تیسری بڑی جیل ہے جس میں 5000قیدی موجود ہیں جن میں سے 250 قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔