پاکستان
30 جولائی ، 2013

ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6افراد ہلاک

ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6افراد ہلاک

ڈی آئی خان… ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر ٹی ٹی پی کے 100سے زائد دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار اور نجی اسپتال کے گارڈ سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 6افراد ہلاک اور 8زخمی ہوئے۔ سینٹرل جیل پر دہشت گرد حملے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ وائرلیس سروس معطل کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور مختلف سمتوں سے گاڑیوں پرآئے اور حملہ آوروں کی ایک گاڑی اب بھی جیل میں موجودہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ہونے والے نقصان کاجائزہ لیاجارہاہے۔ سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا تبالہ رک گیا ہے، دہشت گردوں کے حملے میں 60 دھماکے بھی سنے گئے، جبکہ حملے میں قیدیوں کے فرار اور گرفتاری کی متضاد اطلاعات ہیں، حملے کے بعد فوج نے سینٹرل جیل کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل صوبے کی تیسری بڑی جیل ہے جس میں 5000قیدی موجود ہیں جن میں سے 250 قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے سینٹرل جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :