19 جنوری ، 2012
کراچی… آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ موٴخر کر دیا ہے۔ ان کی پارٹی کے ترجمان بیرسٹر سیف کے مطابق پرویز مشرف نے دبئی میں ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کی ہے اور انہیں بعض ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر انہیں وطن واپسی کا فیصلہ موٴخر کر دیان چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی میں منعقدہ جلسے سے وڈیوخطاب میں پرویز مشرف نے اعلان کیا تھا کہ انکی وطن واپسی 27اور 30جنوری کے درمیان ہو گی۔