15 مارچ ، 2012
پشاور… وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہو تی نے پشتہ خرہ خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیاہے۔پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہو تی نے پشتہ خرہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کرنے والوں کوکوئی مذہب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بے گناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،تاہم سکیورٹی اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قربانیاں دے رہے ہیں۔اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا جلد صفایا ہوگا اور صوبے میں پائیدار امن بحال ہوگا۔