15 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار نے پشتہ خرہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے۔میاں افتخار نے ایس پی رورل کالام خان پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہیوزیر اطلاعات کے مطابق کالام خان کو رورل ایریا میں کامیاب آپریشن کے باعث نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بڑھ چڑھ کر کاروائیاں کی جائیں گی۔