15 مارچ ، 2012
کوئٹہ… اندرون ملک سے کوئٹہ ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تمام ٹرینیں چار سے آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ اسٹیشن پہنچیں گیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پشاورسے آنیوالی کوئٹہ ایکسپریس گھنٹے کی تاخیر سے رات بارہ بجے کوئٹہ پہنچے گی جبکہ راولپنڈی سے آنیوالی جعفر ایکسپریس چار گھنٹے کی تاخیر سے سات بجے اور کراچی سے آنے والی بولان میل آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے رات دس بجے کوئٹہ اسٹیشن پہنچے گی، ٹرینوں کی تاخیر آمد کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔