پاکستان
15 مارچ ، 2012

پاک ایران گیس منصوبہ2014سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا،ڈاکٹرعاصم

پاک ایران گیس منصوبہ2014سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا،ڈاکٹرعاصم

اسلام آباد… قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ ایران گیس لائن منصوبہ 2014ء کی طے شدہ مدت سے بہت پہلے مکمل کرلیا جائے گا،سوئی سدرن کے گیس میٹرناقص ہیں جبکہ سی این جی اسٹیشنز پر ضرورت سے زائد لگے بڑے کمپریسر بند کرادیئے جائیں گے ۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے تحریری جواب میں بتایاکہ چینی بینک آئی سی بی سی نے ایران گیس لائن کیلئے فنانسنگ روک لی ہے لیکن گیس سرچارج سے مالی وسائل حاصل کئے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ سی این جی والے بڑے کمپریسر لگا کر گیس کھینچ لیتے ہیں، اس سے گھریلو سپلائی متاثر ہوتی ہے، ضرورت سے زائد بڑے کمپریسر بند کرادیں گے،وزیرپٹرولیم نے بتایاکہ سوئی سدرن کے گیس میٹرناقص ہیں، اسے میٹر درآمد کرنے چاہیئں، پٹرولیم شعبہ کے زیر گردش قرض کی مالیت 396 ارب روپے ہے، اس کی وجہ تیل و گیس کی فراہمی کے مقابلے میں توانائی شعبے سے عدم وصولیاں ہیں ، ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ ایران سے تیل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ ہورہی ہے، وزیرداخلہ کو اسے روکنے کا کہاہے، ایل این جی درآمد منصوبہ کو ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں منظور کرالیں گے، وزیر دفاع نے تحریری جواب میں بتایاکہ پی آئی اے کیلئے امریکا سے طیارے کرائے پر لینے کی تجویز زیرغور نہیں ہے ، وزیرقانون نے بتایاکہ آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کی کوئی تجویز الیکشن کمیشن میں زیرغورنہیں ہے، جبکہ ووٹرلسٹوں میں ملک بھر سے 782 خواجہ سراوٴں کا اندراج کیا گیاہے۔

مزید خبریں :