پاکستان
15 مارچ ، 2012

تحریک انصاف کے چار ٹکڑے ہونے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کے چار ٹکڑے ہونے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور… وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال میں ہائی کورٹ کے بینچ بنانے کے لئے سمری وزیراعلٰی کو بھجوا دی ہے۔ گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی ہائی کورٹ کے بینچقائم کئے جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چار ٹکڑے ہونے جارہے ہیں شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین اور عمران کے الگ الگ دھڑے ہوں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رحمان ملک جھوٹے ترین آدمی ہیں ان کی تو بات ہی نہ کی جائے، بابر اعوان باقی عمر توبہ توبہ ہی کریں کیونکہ عمرے پر جا کر بھی بابراعوان کو شیطان کے احتجاج کے باعث معافی نہیں ملی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ راجا ریاض بونگیاں مارتے رہتے ہیں ، میاں صاحب نے بھی کہا ہے کہ راجا ریاض کی بات کا سخت جواب نہ دیا کرو۔

مزید خبریں :