پاکستان
19 جنوری ، 2012

وزیراعظم کا عدالت میں پیش ہونا مثبت اقدام ہے، منور حسن

لاہور… امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ عدالت اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم کا عدالت میں پیش ہونا مثبت اقدام ہے۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی شہید بن کر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کیں نئے انتخابات کے مسئلے کو کسی بھی جماعت کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے نئے الیکشن کا اعلان کر دینا چاہئے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کے آنے نہ آنے کی اہمیت کم ہے عدلیہ کے پاس تمام حقائق موجود ہیں جسے سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :