دنیا
15 مارچ ، 2012

ایٹمی معاملے پر چھ ملکی مذاکرات ایران کیلئے آخری موقع ہے، ہلیری کلنٹن

واشنگٹن … امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر اگلے ماہ ہونے والے چھ ملکی مذاکرات ایران کے لئے آخری موقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے کہا کہ آپ ایران کے اعلیٰ حکام کو اس بات سے آگاہ کریں کہ تہران کے پاس امریکی حملے سے بچنے کے لئے چھ ملکی مذاکرات آخری موقع ہے۔ روسی سفارتکار نے ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار کو بتایا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل رواں سال کے آخر تک ایران پر حملہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :