پاکستان
15 مارچ ، 2012

لاہورہائیکورٹ:اعتزازاحسن کی نااہلی کی درخواست پر کارروائی ملتوی

لاہورہائیکورٹ:اعتزازاحسن کی نااہلی کی درخواست پر کارروائی ملتوی

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سنیٹر اعتزاز احسن کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر مزید کارروائی پانچ اپریل تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نکتہ پر عدالت کو مطمئن کریں کہ کیا عدالت کسی سینیٹر کو براہ راست نااہل قرار دے سکتی ہے۔ عدالت کے روبرو ایک شہری طارق احمد نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے زرعی ٹیکس کے حوالے سے غلط بیانی کی اور وہ ٹیکس نادہندہ ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتزاز احسن کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :