پاکستان
15 مارچ ، 2012

اسٹیل ملز کرپشن کیس، وزارت صنعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسٹیل ملز کرپشن کیس، وزارت صنعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد… وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے اسٹیل ملز کرپشن کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سے نیب کو دینے کی درخواست کردی ہے جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ بھی کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے اسٹیل ملز میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیا، فرانزک آڈٹ رپورٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ثابت بھی ہوئی، اب وزارت صنعت کو اس کرپشن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنا چاہیئے، وفاقی سیکریٹری صنعت نے کہاکہ عدالت اس کیس کو ایف آئی اے سے لیکر اسے دے تو نیب کو بھیجا جاسکتا ہے، بعد میں عدالت نے سیکریٹری کی اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مقدمہ کے ایک درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ ایف آئی اے اور اسٹیل ملز انتظامیہ ملے ہوئے ہیں، پہلے فرانزک رپورٹ کی تیاری کیلئے پونے 3 کروڑ روپے دئے پھر اسی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا،اسٹیل ملز میں لوٹ مار لگی ہے، وہاں اہلیت کا کوئی معیار نہیں، بعد عدالت نے مقدمہ کی سماعت کو ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :