15 مارچ ، 2012
اسلام آباد… صدر آصف زرداری نے پیپلز یونٹی کو پی آئی اے یونین کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے .صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے پیپلز یونٹی کے نو منتخب صدر ہدایت اللہ اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے جس کی بہتری کے لیے کارکنوں کی بھلائی پر توجہ دی جائے۔صدر نے کہا کہ مزدور اور ورکنگ کلاس پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں۔