پاکستان
15 مارچ ، 2012

ساہیوال میں دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کی کوشش ناکام

ساہیوال میں دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کی کوشش ناکام

ساہیوال … ساہیوال پولیس نے دو معصوم بچیوں کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دونوں دلہے اور نکاح خواں کو حراست میں لے لیا۔ ساہیوال میں چک 71/4R میں 7 سالہ جنت اور 6 سالہ مسرت کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ پولیس نے 25 سالہ دلہا بشیر اور 26 سالہ ظفر کو موقع پر پہنچ کر نکاح خواں سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او رانا ایاز سلیم نے بتایاکہ کمسن جنت کا باپ اللہ داد اشتہاری ہے، اس نے ایک نوجوان لڑکی کو اغواء کرکے شادی رچالی اور بدلے میں اپنی بیٹی اوربھتیجی کا رشتہ نئی بیوی کے بھتیجوں کو دیدیا۔ کمسن جنت اورمسرت نے بتایا کہ انہیں سرخ جوڑا بھی پہنادیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :