پاکستان
15 مارچ ، 2012

سفیروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائینگے،رحمان ملک

سفیروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائینگے،رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ غیرملکی سفیروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق انہوں نے یہ بات جاپان کے سفیر ہیروشی اوے سے کہی، جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سفیروں کی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی بڑھانے کاحکم دیاہے۔

مزید خبریں :