15 مارچ ، 2012
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گرد اپنی کارروائیاں کریں گے تو ہم بھی اپنا کام جاری کھے گے۔ پشاور میں پشتو کے معروف شاعر غنی خان کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے تو حکومت بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ افراسیاب خٹک نے غنی خان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی شاعری میں عدم تشدد کا سبق ملتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی دہشتگردوں سے سمجھوتا نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں جانے دیں گے۔