پاکستان
15 مارچ ، 2012

سرکاری عہدیدار بلانے پر بھی نہیں آتے، وفاقی وزیر خورشید شاہ کا شکوہ

سرکاری عہدیدار بلانے پر بھی نہیں آتے، وفاقی وزیر خورشید شاہ کا شکوہ

اسلام آباد … قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ ان کے بلانے پر بھی سرکاری عہدیدار نہیں آتے، ان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے کوئی قرارداد لائی جائے، اسلام آباد کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے توجہ دلاوٴ نوٹس پر وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے لیکن سی ڈی اے نے ایک روپیہ جاری نہیں کیا اور نہ ہی چیئرمین سی ڈی اے بلانے پر آئے۔ اس پر مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ایوان کی توہین ہے، انہیں دو دن دیئے جائیں، اگر وہ سیکریٹریز کو حاضر نہ کر سکے تو مستعفی ہو جائیں گے۔ ڈپٹی ا سپیکر نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوا کر 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ان کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن ان کی ضمانت نہیں ہونے دی جارہی۔

مزید خبریں :