کھیل
12 اگست ، 2013

ایشز سیریز:انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 74رنز سے ہرادیا

ایشز سیریز:انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 74رنز سے ہرادیا

چیسٹرلی اسٹریٹ، انگلینڈ…انگلینڈ نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 74رنز سے شکست دیکر سیر یز میں 3-0کی واضح برتری حاصل کرلی۔میچ کے چوتھے روز لنچ سے تھوڑی دیر قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 299کا ہدف دیا تھا ۔تاہم پوری کینگرو الیون 224رنز پر ڈھیر ہوگئی اسطرح اسے 74رنز سے شکست ہوئی۔میچ کے چوتھے دن انگلینڈکی ٹیم دوسری اننگزمیں 330رنزبناکرآوٹ ہوگئی ،این بیل 113رنزکیساتھ ٹاپ اسکورررہے۔آسٹریلیا نے299رنزکے ہدف کاتعاقب پراعتمادآغازکیا،کرس روجرزاورڈیوڈوارنرنے09رنزکاآغازفراہم کیا۔روجرز49رنزبناکرآوٹ ہوئے،ڈیوڈوارنرنصف سنچری مکمل کر نے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ کی کامیابی میں اسٹیورڈ براڈ نے مرکزی کردار ادا کیا اور چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلی اننگز میں انھوں نے پانچ وکٹیں لیں اسطرح انھوں نے میچ می مجموعی طور پر گیارہ وکٹیں لیں اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔جبکہ بریسنن اور سوان نے دودو وکٹیں اپنے نام کیں۔سیریز کا اگلا اور آخری میچ اوول کے تاریخی میدان میں 21اگست سے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :