19 جنوری ، 2012
واشنگٹن …سوڈان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب پرنسٹن لیمن نے انسانی بحران سے بچنے کیلئے جنوبی افریقہ پر زور دیا ہے کہ وہ شورش زدہ علاقوں تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے خرطوم حکومت پر دباوٴ بڑھائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیمن نے پریٹوریا کے دورے کے موقع پر کہا کہ ان علاقوں میں ہزاروں متاثرہ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صورتِ حال یہی رہی تو آئندہ چھ ہفتوں میں ہنگامی حالات پیدا ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کو خرطوم حکومت پر دباوٴ بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔