16 مارچ ، 2012
ریاض. . . ..تمام خلیجی ریاستوں نے شام میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ عبداللطیف الزیانی نے بتایا کہ تمام خلیجی ریاستوں نے شام کی حکومت کی جانب سے مظاہرین پرایک سال سے جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف بطور احتجاج دمشق میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان ، قطر اور کویت شامل ہیں جبکہ سعودی عرب اور بحرین پہلے ہی شام میں اپنے سفارت خانے بند کرکے سفارتی عملے کوواپس بلا چکے ہیں۔