پاکستان
16 مارچ ، 2012

گرفتار بریگیڈئر علی خان سے انکے وکیل کی ملاقات کرانے کا حکم

 گرفتار بریگیڈئر علی خان سے انکے وکیل کی ملاقات کرانے کا حکم

راول پنڈی … راول پنڈی میں لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے فوج میں گرفتار بریگیڈئر علی خان سے انکے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی طبی حالت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ وکیل انعام الرحیم کے مطابق ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس مظہراقبال نے بریگیڈئر علی کے کورٹ مارشل کے خلاف اور انکے علاج سے متعلق فوری سماعت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے بتایاکہ کہ فوج کی جیگ برانچ کے عہدے داروں نے عدالت کو بتایاکہ بریگیڈئر علی ، راول پنڈی میں ٹرپل ون بریگیڈ کی حدود میں موجود ہیں ، تاہم انہیں رکھنے جانے کی واضح جگہ کے بارے میں نہیں بتایا، وکیل انعام الرحیم کے مطابق جیگ برانچ نے عدالت کو یہ بھی بتایاکہ بریگیڈئر علی کا ٹرائل ہورہا ہے ، بعد میں عدالت نے ملزم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :