پاکستان
16 مارچ ، 2012

بالائی علاقوں میں پھر برفباری شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

بالائی علاقوں میں پھر برفباری شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد… مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے چند ایک علاقوں میں ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ آزاد کشمیر میں وادی نیلم سمیت دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہورہی ہے۔ مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، چترال میں لواری ٹنل اور سب ڈویژن مستوج میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے، کوہستان، بٹ گرام ،ناران اورغذر میں ہلکی برفباری ہورہی ہے ،میدانی اورنشیبی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے ،اسکردو اور گانچھے میں گہرے بادل ہیں ۔ ادھر چمن سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں کمی آرہی ہے۔

مزید خبریں :